پی بی سی نے سرفراز نواز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 9 فروری 2015 13:43

پی بی سی نے سرفراز نواز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھاری معاوضہ لینے اور اپنے ہی ادارے کے خلاف بیان بازی کرنے پر پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی پوری کی جارہی ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بلاول بھٹی کے ڈراپ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنانے پر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین باسط علی کی سر زنش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ کے دوران اپنے کئی ملازمین کو مختلف میڈیا گروپس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ان کھلاڑیوں پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید نہیں کریں گے۔ سرفراز نواز اخبارات اور ٹی وی پر بورڈ کے خلاف کھل کر اظہار خیال کررہے ہیں۔ سرفراز نواز پی سی بی کے زون چار کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز نواز بورڈ سے سالانہ25لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔