آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 25 فیصد اضافہ کردیا

پیر 9 فروری 2015 13:43

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 25 فیصد اضافہ کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015کی انعامی رقم میں 25فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔2011میں ایشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد کے مقابلے میں اس بار انعامی رقم بڑھادی گئی ہے۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم 14ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔ اگر کوئی ٹیم کوئی میچ ہارے بغیر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو اسے40لاکھ 20ہزار ڈالرز ملیں گے۔

(جاری ہے)

ایک میچ ہار کر ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیم39لاکھ75ہزار ڈالرز ملیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم 73لاکھ 50ہزار ڈالرزملیں گے۔ رنرز اپ ٹیم 17لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چھ چھ لاکھ ڈالرز اور کوارٹر فائنل ہارنے والی چار ٹیموں کو تین تین لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی۔ ہر گروپ میچ جیتے پر 45ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔ جو چھ ٹیمیں گروپ میچ کھیلیں گی کر انہیں فی کس35ہزار ڈالرز ملیں گے۔