مائیکل کلارک کپتان ہیں ان کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا:شین واٹسن

پیر 9 فروری 2015 13:43

مائیکل کلارک کپتان ہیں ان کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا:شین واٹسن

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راوٴنڈر شین واٹسن نے مائیکل کلارک کو ٹیم کے کپتانی کے لیے حمایت کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈمیں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مائیکل کلارک کی واپسی نیک شکون ہے اور تمام کھلاڑیوں پرامید ہیں کہ وہ دوسرے میچ میں حصہ لیں گے،ان کی صلاحیت اور بیٹنگ تجربے جبکہ بڑے ٹورنامنٹ میں دباوٴ میں کھیلنے کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔

واٹسن نے کہا کہ کپتان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹیم کی رہنمائی کے لیے اپنے آپ کو پرسکون محسوس کرے ،مائیکل کلارک ہمیشہ سے عظیم کپتان ثابت ہوئے ہیں وہ گیم کو سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں یہ ساری چیزیں انھیں ایک اچھا کپتان ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ میرے لیے یہ بات زیادہ اہم ہے کہ ورلڈکپ ہمارے ملک میں ہورہاہے ہم دوسروں کی نسبت یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں جس کافائدہ ہمیں ہوگا۔