ابرارالحق کی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد

پیر 9 فروری 2015 13:44

ابرارالحق کی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے ابرا رالحق کی ٹاک شوز میں جانے اور شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عمران خان نے کو ر کمیٹی کے اجلاس میں ابرار الحق پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی کا یہ فیصلہ ٹاک شو میں بغیر تیاری کے شرکت کرنے کے باعث کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق یہ پابندی پندرہ روز تک بر قرار رہے گی۔ عمران خان نے بغیر تیاری کے ٹاک شو یں شرکت کرنے سے کور کمیٹی کے اجلاس میں ابرارلحق پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔