پاکستان دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ ناقابل اعتبار ٹیم قرار
پیر 9 فروری 2015 13:47
سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کیلیے رن ریٹ کو بہتر رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا، بھارت یا ویسٹ انڈیزمیں سے کسی ایک کو شکست نہیں دی تو سفر دشوار ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ ناقابل اعتبار ٹیم قرار دیا جاتا ہے، کبھی یہ چیمپئن بنتی ہے تو کبھی پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجاتی ہے۔
اس بار بھی یہ فٹنس اور دیگر ایشوز سے دوچار ہے تاہم پھربھی دنیا کو حیران کرنے کا جذبہ پوری طرح برقرار ہے۔ میگا ایونٹ میں بہتر رن ریٹ کی بھی اشد ضرورت ہوتی جبکہ اس معاملے میں گرین شرٹس کا ریکارڈ کافی مایوس کن ہے۔ٹاپ 10 ٹیموں کے دوران گیارہویں سے 40 ویں اوور تک ڈاٹ بالز کھیلنے میں سب سے برا ریکارڈ ان کا ہی ہے۔ کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرنے کیلیے پاکستان کو اپنے ابتدائی دو میچز میں بھارت یا پھر ویسٹ انڈیز میں سے کسی ایک پر فتح یقینی حاصل کرنا ہوگی بصورت دیگر اس کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کا دارومدار پول میں آئرلینڈکے خلاف اپنے آخری میچ پر ہوگا اورا آئرش وہ سائیڈ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈ کپ 2007 کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی باہر ہونا پڑا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.