کوٹ ڈیجی کے قریب کھیت سے بچے کی لاش بر آ مد

پیر 9 فروری 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) کوٹ ڈیجی کے قریب کھیت سے بچے کی لاش ملی۔ 4 سالہ نعمان ولد اقبال حسین ایک ہفتہ قبل جانی برڑو سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ورثا بچے کی لاش کوٹ ڈیجی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اس دوران اطلاع پاکر پولیس بھی پہنچ گئی اور پوسٹ مارٹم کرانا چاہا تاہم ورثا نے یہ کہہ کر پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی مقدمہ درج کرائیں گے جس کے بعد وہ پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش گھر لے گئے