پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

پیر 9 فروری 2015 15:06

پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ کے الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی سندھ سے ایک بار پھر رحمان ملک سینٹ کے امیدوار ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ کےالیکشن کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی اس سے قبل تین روز تک مسلسل سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری رہا جس میں کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری ، سلیم مانڈوی والا ، اسلام الدین شیخ ، ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کے لئے سندھ سے فاروق ایچ نائیک ، سسی پلیجو ، پنجاب سے ندیم افضل چن اور بلوچستان سے صابر بلوچ اور کے پی کے سے خانزادہ اخوند کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔