راحت علی اور ناصر جمشید ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پرعزم

پیر 9 فروری 2015 15:07

راحت علی اور ناصر جمشید ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پرعزم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کے سکواڈ میں شامل کئے جانے والے دونوں کھلاڑی راحت علی اور ناصر جمشید نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر راحت علی نے کہا کہ میری پہلی کوشش ہوگی کہ میں ٹاپ لیول کے بیٹسمینوں کو کم از کم رنز پر آؤٹ کروں اور پوری کوشش ہوگی کہ سو فیصد رزلٹ دے سکوں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے کیونکہ میں اس سے پہلے انٹرنیشنل ون ڈے کھیل چکا ہوں اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلنے کیلئے پراعتماد ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سادہ منصوبہ بندی کی ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرسکوں ناصر جمشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں ماضی میں بھارت کیخلاف پرفارمنس دی تھی اسی طرح ورلڈ کپ میں بھی پرفارمنس دوں جس میچ میں موقع ملے گا اس کو آخری میچ سمجھ کر کھیلوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے اور میرا پلان ہے کہ احمد شہزاد کے ساتھ مل کر اوپننگ کروں اور اس کے ساتھ ایک اچھی پارٹنر شپ دے سکوں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ سمجھ کر کھیلوں گا وہاں پر بیٹنگ کیلئے حالات سازگار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے ورک آؤٹ کیا ہے اور فیلڈنگ کے لیے مکمل تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا یاد رہے کہ راحت علی اور ناصر جمشید کو محمد حفیظ اور سعید اجمل کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کئے جانے کے بعد شامل کیا گیا ہے پاکستان کی ٹور سلیکشن کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا