ہسپانوی رائیڈر جوز جاؤکین روجاس نے دوخان سے سیلان ساحل تک 136کلومیٹر رائیڈ ٹوور آف قطر کا پہلا مرحلہ جیت لیا

پیر 9 فروری 2015 15:11

ہسپانوی رائیڈر جوز جاؤکین روجاس نے دوخان سے سیلان ساحل تک 136کلومیٹر ..

دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ہسپانوی رائیڈر جوز جاؤکین روجاس نے دوخان سے سیلان ساحل تک 136کلومیٹر رائیڈ ٹوور آف قطر کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

29سالہ مووی سٹار ہسپانوی رائیڈر ، جو کہ 2011ء میں روڈ ریس کے چیمپئن ہیں ، نے فرانس کے ارناؤڈ دیمارے اور بیلجیئم کے تجربہ کار ٹوم بونن کو پیچھے چھوڑا ۔روجاس نے مجموعی درجہ بندی میں بونین کے خلاف چار سکینڈ کی برتری حاصل کی جبکہ ڈیمار مزید دو سکینڈ کے فرق سے پچھے رہے۔پیر کو 194.5کلومیٹر رائیڈ کا دوسرا مرحلہ الواقرا سے الخورکورنیش کے درمیان ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :