اربوں روپے کی قلت‘ نیلم جہلم پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے‘ رپورٹ

پیر 9 فروری 2015 16:17

اربوں روپے کی قلت‘ نیلم جہلم پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے‘ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) اربوں روپے کی قلت کے باعث نیلم جہلم پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 50 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے اور مستقبل قریب میں 969 میگاواٹ کا یہ پراجیکٹ آپریشنل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

مذکورہ پراجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2016ء کے اختتام تک پراجیکٹ کی تکمیل کی امید تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نواز شریف نے جون 2013ء میں پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا تو انہوں نے مقررہ وقت کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کی خوہاشات کے مطابق 68 ملین ڈالر کا پلان تشکیل دیا گیا اور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے حکومت کو پیش کردیا گیا اور ایسے وقت میں پیش کیا گیا جب 19 ارب روپے کی کمی درپیش تھی۔