وار م اپ میچ ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دھول چٹا دی

پیر 9 فروری 2015 16:41

وار م اپ میچ ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دھول چٹا دی
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10۔فروری 2015ء )ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اسکی پوری ٹیم 49.5اوورزمیں 246پر پوویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محموداللہ نے 83،تمیم اقبال نے 81،شکیب الحسن نے 31اور سومیا سرکار 15رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کی جانب سے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے 5،یاسر شاہ نے 2جبکہ سہیل خان اور وہا ب ریاض نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 247کا ہدف پاکستان نے 48.1اوور میں 7وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار صہیب مقصودنے ادا کیا جو 90گیندوں پر 93رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انکے علاوہ عمر اکمل اور حارث سہیل 39،39رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔ شاہد آفرید ی نے 24رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مرتضی اور تسکین احمد نے 2،2اور شکیب الحسن ،روبیل حسین اور محمو د اللہ نے 1،1 کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔