سعودی عرب کی پاکستان میں شدت پسندوں کی فنڈنگ کی تردید

پیر 9 فروری 2015 17:21

سعودی عرب کی پاکستان میں شدت پسندوں کی فنڈنگ کی تردید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) سعودی عرب نے پاکستان میں مدارس کو فنڈنگ کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کسی مدرسے، مسجد یا فلاحی ادارے کی جانب سے سعوی عرب سے مالی مدد کی درخواست کی جاتی ہے تو اس معاملے کو وزرات خارجہ کے توسط سے پاکستانی حکومت کو بھجوایا جاتا ہے تاکہ درخواست کرنے والے کی درستگی اور اہلیت کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی فنڈنگ صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب پاکستانی وزرت خارجہ کی جانب سے تحریری طور پر سعودی سفارت خانے کو مطلع کردیا جاتا ہے۔سعودی سفارخانے کے مطابق یہ مالی مدد کسی بھی فرقے کی تفریق کے بغیر کی جاتی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس حوالے سے بہت حساس ہے کہ انسان دوستی کی بنیاد پر مالی امداد شد ت پسند عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلی جائے۔

متعلقہ عنوان :