Live Updates

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے، عمران خان کا مطالبہ

پیر 9 فروری 2015 18:29

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے، عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الطاف حسین پر برس پڑے, کہتے ہیں کہ متحدہ کے مسلح ونگ ختم کئے بغیر ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوگی۔ وزیراعظم سانحہ بلدیہ ٹائون کے متاثرین کو انصاف دلائیں۔ پوری قوم الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے الطاف حسین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی۔

وہ بزدل آدمی ہیں، موت سے ڈرتے ہیں اور لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو مرواتے ہیں۔ عمران خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں بھتے کے لئے فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ وزیراعظم سانحہ بلدیہ ٹائون کے متاثرین کو انصاف دلائیں اور تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں شامل لوگوں کو گرفتار کرائیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون بھی سانحہ پشاور جیسا ہی ہے۔

اس کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹس میں چلایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے دونوں گواہ برطانوی حکومت کے حوالے کئے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمدردی حاصل کرنے کے لئے خود ہی اپنے بندے مرواتی ہے۔ متحدہ کی قیادت پارٹیکو مسلح گروپوں سے علیحدہ کرے۔ ایم کیو ایم کا مسلح ونگ ختم کئے بغیر ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اس کے اتحادی ہی بچاتے ہیں۔ مشرف اور زرداری حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ آئندہ جس فورم پر ایم کیو ایم ہوگی ہم وہاں نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ زہرہ شاہ کو کس نے قتل کیا لیکن کوئی پکڑا نہیں جاتا۔ اے پی سی میں وزیراعظم کو طاقت دیدی، اب لوگوں کو پکڑا جائے۔ سانحہ بلدیہ بھی سانحہ پشاور جیسا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :