Live Updates

پی ٹی آئی مال روڈ پر حکومتی ناانصافی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو انصاف دلانے کے نام پر جھوٹے وعدے کیساتھ ناانصافی کر گئی

پیر 9 فروری 2015 18:32

پی ٹی آئی مال روڈ پر حکومتی ناانصافی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو انصاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف مال روڈ پر حکومتی ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو انصاف دلانے کے نام پر جھوٹے وعدے کے ساتھ ناانصافی کر گئی، انسداد دہشت گردی فورس کی بھرتی میں بے قاعدگیوں اور حق تلفیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کی قیادت میں وفد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے اور اس ضمن میں خصوصی طور پر ”موشن“ جمع کروائیں گے لیکن پیر کی شام تک پی ٹی آئی کی طرف سے اپنی کوئی موشن یا سوال اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع نہیں کروایا گیا، یاد رہے کہ پی ٹی آئی تقریباً چھ ماہ سے اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات