لاہور،ولیمہ کی جگہ بیٹے نے باپ کیخلاف ماں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا

پیر 9 فروری 2015 18:32

لاہور،ولیمہ کی جگہ بیٹے نے باپ کیخلاف ماں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں اچھرہ کے علاقہ میں ولیمہ کی جگہ بیٹے نے باپ کے خلاف ماں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا، ولیمہ کی جگہ کا جنازہ اٹھائے جانے پر ولیمہ کی رسم ہونے کی بجائے بیٹا ماں کے قتل میں باپ کے خلاف مدعی بن گیا، تفصیلات کے مطابق سلیم مسیح کی اتوار کے روز بارات تھی گھر میں موجود سلیم کے والد شریف اور اس کی ماں نذیراں میں جھگڑا ہو گیا اور شریف نے ٹوکے سے نذیراں کو قتل کردیا، گزشتہ روز سلیم مسیح کی والدہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو بیٹا ماں کے قتل پر باپ کے خلاف مدعی بن گیا، ذرائع کے مطابق اتوار کی شام سلیم مسیح کی بارات تھی اور عیسائی رواج کے مطابق دولہا کی ماں بارات کے ساتھ نہیں جاتی، اس لئے سلیم کی ماں نذیراں بی بی گھر پر تھی جبکہ اس کا شوہر فالج کا مریض ہونے کے باعث گھر پر ہی تھا، بارات کے گھر سے رخصت ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور سلیم کے باپ نے اس کی ماں نذیراں بی بی کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا، جب سلیم گھر پر آیا تو اس کی ماں قتل ہو چکی تھی گزشتہ روز سلیم کا ولیمہ ہونا تھا جو اس نے ولیمہ کرنے سے منع کردیا اور اپنے باپ شریف کے خلاف اس کی ماں نذیراں بی بی کوقتل کرنے کا مدعی بن گیا، اس طرح جس گھر میں آج ولیمہ ہونا تھا اس گھر میں پوسٹمارٹم کے بعد آنے والی ماں کا جنازہ پڑا تھا، علاقے میں غم کے موقع پر فضا سوگوار تھی۔

متعلقہ عنوان :