بھارت کے 174ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ ،16فروری کو رہائی متوقع

پیر 9 فروری 2015 19:22

بھارت کے 174ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ ،16فروری کو رہائی متوقع

اسلام آباد/کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) پاکستان نے بھارت کے 174ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ماہی گیروں کی رہائی 16فروری کو متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے لانڈھی جیل کراچی میں قید 174 ماہی گیروں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو 16فروری کو رہا کئے جانے کا امکان ہے جسکے بعد انہیں بسوں کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :