Live Updates

عمران خان ‘ چوہدری سرور کے درمیان ایشوز بارے سات سے زائد نکات پر اتفاق ،

سابق گورنر پنجاب آئندہ چند روز تک اپنے سیاسی مستقبل کا باضابطہ اعلان کر دیں گے

پیر 9 فروری 2015 19:23

عمران خان ‘ چوہدری سرور کے درمیان ایشوز بارے سات سے زائد نکات پر اتفاق ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان ایشوز کے حوالے سے سات سے زائد نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ، ایشوز پر ذہنی ہم آہنگی نے چوہدری سرور کے لئے فیصلے کو آسان بنا دیا اور سابق گورنر کی طرف سے آئندہ چند روز میں سیاسی فیصلے کا اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہدری سرور کے درمیان ملاقات اورمذاکرات کے دو راؤنڈز ہوئے جن میں چوہدری سرور نے ملک کے اہم ترین ایشوز پر تحریک انصاف کی کیا پالیسیاں ہونگی اس پر عمران خان سے تفصیلی مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی انرجی پالیسی ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے اقدامات پر چوہدری سرور مطمئن ہوگئے ہیں جبکہ زرعی پالیسی پر بھی اتفاق رائے سامنے آیا ہے ، انڈسٹری پالیسی پر دونوں میں ذہنی آہنگی ہوگئی ہے ۔ چوہدری سرور کے شیڈو کابینہ بنانے کے آئیڈیا سے بھی عمران خان نے اتفاق کرلیا ہے جبکہ صوبوں کے لئے فنانس کمیشن اوراووسیز پالیسی پر بھی چوہدری سرور پی ٹی آئی کے سربراہ سے متفق ہوگئے ہیں ۔ سابق گورنر چوہدری سرور نے عمران خان سے ملاقات کو بہترین قراردیدیاہے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری سرور چند روز میں اپنی سیاسی فیصلے کا اعلان کردیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :