Live Updates

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایم کیو ایم کی موجودگی میں ٹاک شو میں جانے سے روک دیا

پیر 9 فروری 2015 19:46

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایم کیو ایم کی موجودگی میں ٹاک شو میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان جاری کشیدگی اور دونوں اطراف سے شدید بیان بازی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ٹی وی ٹاک شو میں نہ جائیں جہاں ایم کیو ایم کا نمائندہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کی موجودگی مین کسی ٹاک شو کا حصہ نہ بنیں اور ایسی جگہ پر موقف دینے سے گریز کریں۔واضح رہے اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کارکنان کو ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے جواب میں خاموش رہنے اور صبر کرنے کی تلقین کر رکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات