پی ٹی اے میں مجموعی طور پر 108 ارب کی کرپشن کا انکشاف،

فریکوئنسیز کی بروقت نیلامی نہ کرنے سے 67ارب کا نقصان ہوا، آڈٹ رپورٹ

پیر 9 فروری 2015 20:36

پی ٹی اے میں مجموعی طور پر 108 ارب کی کرپشن کا انکشاف،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر نااہلی کا الزام عائد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں موجود فریکونسی (Frequencies) کی بروقت نیلامی نہ کرنے پر قومی خزانہ کو 67 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل نے پی ٹی اے کے حوالے سے سال 2013-14 ء کے لئے اپنی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پی ٹی اے میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آن لائن کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق ٹیلی آپریٹرز سے فیس کی مدمیں اربوں روپے کی ریکوری نہیں کی گئی جبکہ ملک میں موجود فریکونسی کی بروقت نیلامی نہ کرنے سے قومی خزانہ کو 67 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، آڈیٹر جنرل نے پی ٹی اے میں مالی حسابات میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز حکومت کی وزیر انوشکا رحمان کے دور میں یہ بھاری کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل رپورٹ کے تحت سامنے آئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :