عمران خان کی پریس کانفرنس قابل مذمت ہے، اگر ہم پلے بوائے کی تعریف کردیں تو شرفاءاپنے گھروں میں ٹی وی بند کر دیں گے:حیدر عباس رضوی
پیر 9 فروری 2015 20:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء) ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملک میں آج سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے عمران خان کی پریس کانفرنس دھرنوں کی طرح منصوبے کا حصہ ہے ا گر پلے بوائے کی تعریف کردیں تو شرفاءاپنے گھروں میں ٹی وی بند کر دیں گے طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کاکہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان صاحب نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بازاری زبان استعمال کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ایم کیو ایم کا ہر کارکن اس پر دکھی اور غمگین ہے۔
حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہے کہ کون نشہ کرتا ہے اور کون پلے بوائے ہے ہم نے سیتاوائٹ کی سٹوری نہیں چھاپی ڈیلی ٹائمز ہم نہیں نکالتے ہم بولنانہیں چاہتے کیونکہ اگر ہم بولےںگے تو شرفاءاپنے ٹیوی سیٹ بند کردیں گے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں صحافیوں پر جو تشدد ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھااس ساری باتوں کا مقصدایم کیو ایم کو کمزور کرنا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کراچی میں بد امنی چاہتے ہیں،عمران خان صاحب پتا نہیں دھرنوں میں کس کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ۔عمران خان صاحب وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت رہے نہ رہے ،عمران خان صاحب آپ بہت بار کہہ چکے ہیں کہ عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں آپ لندن جائیں گے آپ نے سکارٹ لینڈ یارڈ کو الیکشن ٹریبونل سمجھ رکھا ہے ۔ایم کیو ایم نے عظیم احمد طارق کا جنازہ نہیں اٹھایا تھا ،عمران خان صاحب اپنے ایم پی اے کے جنازے میں بھی نہ جاسکے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ملک میں طالبان راج دیکھنا چاہتے ہیں آپ طالبان کی گود مین بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں آپ نے ہی طالبان کو پشاور میں دفتر دینے کا وعدہ کیا تھا،آپ کیلئے طالبان الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں مخالف جماعتوں کے دفتر دھماکے سے اڑا دیتے ہیں مگر عمران خان صاحب کو طالبان کی گود مین بیٹھ کر سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔حیدر عباس کاکہنا تھا کہ عمران خان صاحب طالبان کے خلاف کھڑے ہو کر دکھائے تاکہ آپ کی محب وطنی دیکھی جا سکے مگر آپ چاہتے ہیں لوگوں کی نظر آپریشن ضرب عضب سے ہٹ جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ایسا کرنے سے ہمارے دل سے پاکستان کیلئے محبت نہیں مٹائی جا سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.