چیچہ وطنی،گیس کی مسلسل بندش سے پریشان خواتین نے انوکھا احتجاج، ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بائی پاس روڈ بلاک کردی

پیر 9 فروری 2015 21:00

چیچہ وطنی،گیس کی مسلسل بندش سے پریشان خواتین نے انوکھا احتجاج، ہاتھوں ..

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) چیچہ وطنی میں گیس کی مسلسل بندش سے پریشان خواتین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بائی پاس روڈ بلاک کردی ،،محلہ احمد نگر سے تعلق رکھنے والی خواتین بائی پاس روڈ پر جمع ہوگئیں اور سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاج شروع کردیا،ان خواتین نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک کردی جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،خواتین بعد ازاں قریب ہی واقع سوئی نادرن گیس کے مقامی دفتر میں گھس گئیں اور حکومت اور سوئی گیس حکام کیخلاف نعرہ بازی کی،مظاہرہ کرنیوالی خواتین کا موٴقف تھا کہ انکے گھروں سے پچھلے تین ماہ سے گیس نہیں آرہی جس سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور کوئی بھی انکا مسئلہ حل کرنے کوتیار نہیں ،خواتین نے گونواز گو کے نعرے بھی لگائے، پولیس اور سوئی گیس کے عملے کی یقین دھانی پر خواتین نے اپنا حتجاج ختم کیا۔

متعلقہ عنوان :