ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا

پیر 9 فروری 2015 21:22

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ پیر کو 7 ڈالر کے اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1241 ڈالر پرجاپہنچی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کو نسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوکراچی، حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 400 روپے کی سطح پربدستور برقراررہی اسی طرح ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 690 روپے پرمستحکم دیکھی گئی۔