Live Updates

سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،پرویز رشید ،

دہشتگرد کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ،ہیں،عمران خان سچ بولیں گے تو میں خاموش رہوں گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 9 فروری 2015 22:56

سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،پرویز رشید ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،دہشتگرد کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں،عمران خان سچ بولیں گے تو میں خاموش رہوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر تھیلے کھلے اور ووٹوں کی گنتی بھی ہوئی،عمران خان کے پاس کوئی ثبوت تھا تو الیکشن ٹریبونل میں پیش کردیتے،خان صاحب پارلیمنٹ میں آتے تو پارلیمانی آداب سے آگاہی ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان میں تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں سیٹیں جیتنے کی طاقت نہیں رکھتی،خیبرپختونخوا میں کچھ سیٹیں جیت سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری خود ہی پاکستان آئے اور خود ہی چلے گئے۔بھارتی وزیراعظم مودی بڑے ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں فراخدلی دکھانا ہوگی۔پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بھارت بتائے کہ اس نے کس کے دباؤ میں مذاکرات معطل کئے۔کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کرتی ہیں۔پاکستان میں کشمیر پر یکجہتی ہے بھارت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر سب متحد ہیں،دہشتگردی کے خلاف کارروائی جاری ہے۔سانحہ شکارپور پر وزیراعظم ایکشن لے رہے ہیں۔پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی،دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،اوگرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ تیل کی طلب اور رسد کی مانیٹرنگ کرے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات