خدمت، محبت اور عبادت سے اپنی زندگی روشن کریں ،حق محبوب سجن سائیں

پیر 9 فروری 2015 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سربراہ شیخ الاسلام حق محبوب سجن سائیں نے درگاہ اللہ باد شریف میں ماہانہ روحانی و اصلاح و تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت، محبت اور عبادت سے اپنی زندگی روشن کریں ظاہری اور باطنی پاکیزدگی ضروری ہے صفائی نصف ایمان ہے آخرت کی زندگی روشن کریں ظاہری اور باطنی پاکیزگی ضروری ہے صفائی نصف ایمان ہے آخر ت کی زندگی کو امر بنانے کیلئے اچھے اعمال ہمیں کڑوی دوائی محسوس ہوتے ہیں اور دنیاوی حوص ہمیں میٹھی دوائی لگتی ہے وہ شخص عقل مند نہیں جو دنیاوی لذتوں سے خوش اور مصیبتوں سے مضطرب ہو وہ شخص اللہ عتالیٰ کی ناراضگی لوگوں کی رضا مندی چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو لوگوں کے ہی حوالے کردیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے روحانی بنک بے حد کمزور ہوچکے اس کو طاقتور کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں کہ ذکر الٰہی میں ڈوبے رہیں اس سے آپ کو اپنے پیارے اور عظیم ترین رب کا قرجب حاصل ہوگا اور یہی ہماری فلاح کا راستہ ہے تکبر اللہ کو ناپسند ہے شریعت کی مکمل پابندی ضروری ہے اس موقع پر مرکزی نائب صدر ڈاکٹر منور بھرگڑی ،مفتی عزیز الرحمن طاہری، صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمداعوان طاہری نے تبلیغی رپورٹ پیش کیں پروگرام میں مرکزی صدر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر، جنرل سیکریٹری انجینئر غلام محمد میمن ، نعمت اللہ قریشی، قاضی مشہود احمد، راؤ اجمل اور دیگر موجود تھے پروگرام میں مریدوں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔