سکھر،مسلم لیگ (ن ) تعلقہ روہڑی کے رہنما ظفر اقبال بیگ انتقال کر گئے

پیر 9 فروری 2015 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن ) تعلقہ روہڑی کے رہنما ظفر اقبال بیگ انتقال کر گئے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) تعلقہ روہڑی کے رہنماؤں میاں ممتاز ربانی ، کاشف عباسی ، غلام نبی شاہانی ، ملک اعجاز سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے ظفر اقبال بیگ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر سوگواران سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اور ان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دی جانی والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا واضع رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) تعلقہ روہڑی کے رہنما ظفر اقبال بیگ کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث سکھر کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے گذشتہ رات دوران علاج انتقال کر گئے تھے ۔