وہ بچہ جس نے قوم کو بانٹ دیا
پیر 9 فروری 2015 23:32
ماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9فروری۔2015ء)2015 کی پہلی صبح، بارہ بجے کے ٹھیک ایک منٹ بعد ہنگری کے شمالی شہر ماکو میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔اس طرح، نھنے ریکارڈو راکس نے نئے سال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا اعزاز حاصل کرکے قومی اور بین الا قوامی سطح پر فوری شہرت حاصل کی۔ مقامی اور غیر مقامی میڈیا نے ریکارڈو اور اس کے والدین کی تصاویر شائع کیں اور جلد ہی یہ بچہ پورے ملک میں مشہور ہو گیا۔
لیکن یہ شہرت زیادہ دیر غیر متنازع نہ رہ سکی اور اب ریکارڈو اور اس کی فیملی اپنے ملک میں ایک ْپر جوش اور گرم بحث کا مرکز بن گئے ہیں اور وہ اس لیے کہ ریکارڈو کے والدین ہنگری کی اقلیتی روما برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں اکثر خانہ بدوش قوم بھی کہا جاتا ہے۔ریکارڈو کی پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد ہنگری کی ایک دائیں بازو کی جماعت کے رہنما الود نواک نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ریکارڈو کی تصویر لگا کر پوچھا: ’ہنگیرین اپنے ملک میں کم ہوتے جا رہے ہیں اور ایک دن آئے گا جب ہم اقلیت ہو کہ رہ جائیں گے۔(جاری ہے)
’یہ تو کتے بلیوں کی طرح بچے پیدا کر رہے ہیں‘ سیاستدان کے حمایتوں کا ایک عام مثالی کامنٹ تھا جب کہ انتظامیہ اور حزب اختلاف کے اراکین نے مذمتی بیانات دینے کی بڑھ چڑھ کر ریس شروع کر دی۔مجھے ریکارڈو کے والدین سلویہ اور پیٹر سے ملنے کا موقع ملا۔انھوں نے اس سے پہلے کوئی انٹرویو نہیں دیا اور جلد ظاہر ہو گیا کہ یہ میڈیا کی توجہ سےاتنا خوش نہیں ہیں۔
پیٹر مجھے بتاتے ہیں کہ وہ ماکو میں اکیلا روما خاندان ہیں اور ان کے سارے ہمسایوں سے اچھے تعلقات ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ انھیں کبھی کسی کے نسل پرست رویے کا سامنا نہیں ہوا۔پیٹر سماجی کام کرتے ہیں اور فل وقت ٹریکٹر چلانے کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’مجھے میڈیا سے دور ایک خاموش زندگی گزارنی ہے۔ بس کام سے واپس آوں تو گرم کھانا ہو اور میرے پیارے قریب ہوں۔‘ریکارڈو کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کسی انسان پر اس طرح مہر نہیں لگنی چاہیے۔’جب وہ اٹھارہ سال کا ہو جائے گا تو وہ خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ اس نے اپنی شناخت روما برادری سے کرنی ہے یہ نہیں۔‘پیٹر اپنی اہلیہ کی بات بڑھاتےہوئے کہتے ہیں کہ ’صرف ہماری رنگت مختلف ہے ورنہ ہمارا خون، ہماری روح، ہمارے دل ایک ہیں۔‘الود نووک نے اپنے بیان سے معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے بلکہ وہ کہتےہیں ریکارڈو کے والد کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ہنگری میں دائیں بازو کی سوچ سے منسلک میڈیا اب تک روما برادری میں مبینہ طور پر بڑھتی ہوئی پیدائشوں کو ایک بڑا اور سنگین مسئلہ بیان کرتا ہے۔وہ بضد ہیں کہ یہ ہنگری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ روما بھی ہنگری کا حصہ ہیں اور ان کے بھی وہی حقوق ہیں جو سب کے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.