ایم کیو ایم کا آج کراچی میں عائشہ منزل سےمزارقائدتک ریلی کااعلان

منگل 10 فروری 2015 11:10

ایم کیو ایم کا آج کراچی میں عائشہ منزل سےمزارقائدتک ریلی کااعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان کے الزامات کے خلاف آج دوپہر 2 بجے کراچی میں عائشہ منزل سے نمائش تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ہم گالی کا بدلہ گالی سے نہیں دینا چاہتے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب میں جوائنٹ انچارج ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی آخری امید الطاف حسین کو بجھانے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب پورے نہیں ہوں گے ۔ آج یہ شہر اپنے قائد سے محبت کے لیے نکلے گا ۔ سازشیں کرنے والے عناصر کو کراچی کی عوام جواب دے گی۔

متعلقہ عنوان :