برازیل میں کارنیول کیلئے سامبا اسکول میں ریہرسل

منگل 10 فروری 2015 11:26

برازیل میں کارنیول کیلئے سامبا اسکول میں ریہرسل

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء)برازیل میں روایتی کارنیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سالانہ پریڈ کیلئے سامبا اسکول میں ریہرسل کی گئی،ریوڈی جنیرو میں سجنے والے کارنیول میں ابھی چار روز باقی ہیں، کارنیول کی افتتاحی تقریب میں سالانہ پریڈ منعقد کی جانی ہے، جس کیلئے سامبا اسکول میں خصوصی ریہرسل کی گئی،پریڈ کی ریہرسل میں مرد اور خواتین نے مخصوص لباس پہن کر شرکت کی، شرکا نے روایتی ڈرم کی تھاپ پر رقص بھی کیا جس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے، ریوڈی جنیرو میں کارنیول کا آغاز تیرہ فروری سے ہوگا جو سترہ فروری تک جاری رہے گا۔