کرینہ اور شاہدکپور”اڑتا پنجاب “ میں ایک ساتھ کاسٹ

منگل 10 فروری 2015 11:34

کرینہ اور شاہدکپور”اڑتا پنجاب “ میں ایک ساتھ کاسٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور جوڑی اداکارہ کرینہ کپور خان اور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور پھر سے ایک ساتھ سینما سکرین پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔ فنکار جوڑی کو بالی وڈ فلم ”اڑتا پنجاب“ میں ایک ساتھ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں دونوں فنکاروں نے جب وی میٹ، چائینہ ٹاون اور مزید کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے مگر کرینہ کپور خان کی شادی کے بعد دونوں سٹارز کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہو گی۔ شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا ہیکہ کرینہ کپور بہت اچھی اداکارہ ہیں وہ خوش ہیں کہ ایک بار بھر انکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ اس فلم میں بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :