ہارون آباد‘ 33 ٹیموں کے مابین 20 روز تک کھیلا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ کے بعد اختتام پذیر گیا

منگل 10 فروری 2015 13:15

ہارون آباد‘ 33 ٹیموں کے مابین 20 روز تک کھیلا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل ..

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) 33 ٹیموں کے مابین 20 روز تک کھیلا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ کے بعد اختتام پزیر گیاجس میں 156 ایچ بی کی ٹیم نے 137 کی ٹیم سے واضح برتری حاصل کر لی ۔مدنی کالونی فقیروالی میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویثرنل جنرل سیکریٹری میاں غلام مصطفی رحمانی و آفس سیکریٹری حکیم خالد ہاشمی کے منعقدہ ٹورنامنٹ میں 33 ٹیموں نے شرکت کی یہ دوستانہ میچ 19 جنوری سے شروع ہوا اور9 فروری تک جاری رہا ۔

(جاری ہے)

بیس روزہ اس ٹورنامنٹ میں سینئر صحافی ڈاکٹر ظفراقبال ، میاں غلام مصطفی رحمانی ، محمد ریاض قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی فائنل میچ 156 ایچ بی اور 137 سکس آر کے مابین ہوا جس میں 156 نے 4 وکٹوں سے فائنل میچ جیت لیا ۔ جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی ،رنر ٹیم کو بھی ٹرافی و نقد انعام دیا گیا ۔درجنوں شائقین نے ان دلچسپ میچوں کو دیکھا اس موقع پر میاں غلام مصطفی رحمانی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس پسماندہ علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوئی معقول گراؤنڈ نہ ہے یہ گراؤنڈ بھی جب تک درست نہ کیا جائے اور اس کی چار دیوری نہ کی گئی تو ریت کے ٹیلوں میں کھیلا نہیں جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :