محمد عامر کا لاہور کے ایک کرکٹ کلب سے معاہدہ

منگل 10 فروری 2015 14:08

محمد عامر کا لاہور کے ایک کرکٹ کلب سے معاہدہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11۔فروری 2015ء ) آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لاہور کے کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیاہے۔محمد عامر لاہور کے شاہ فیصل کرکٹ کلب کی جانب سے گریڈ ٹو کرکٹ کا آغاز کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2010ء میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر محمد عامر پر آئی سی سی نے 5سال کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جبکہ انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔گزشتہ دنوں آئی سی سی نے عامر پر عائد پابندی میں نرمی کر تے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :