مائیکل کلارک یو اے ای کیخلاف وارم اپ میچ میں شرکت کرینگے

منگل 10 فروری 2015 14:13

مائیکل کلارک یو اے ای کیخلاف وارم اپ میچ میں شرکت کرینگے

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) آسٹریلیاکے کپتان مائیکل کلارک متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت کریں گے۔ آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین نے کہاکہ مائیکل کلارک نے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا اور آج متحدہ عرب امارات کے خلاف آخری وارم اپ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آل راؤنڈر جیمزفالکنر بھی فٹنس حاصل کر رہے ہیں، لیکن آخری وارم اپ اور انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ پہلے میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔