انگلش کلب ووسسٹر شائیر نے جادوگر اسپنر سعید اجمل کو دوبارہ معاہدے کی پیشکش کردی

منگل 10 فروری 2015 14:22

انگلش کلب ووسسٹر شائیر نے جادوگر اسپنر سعید اجمل کو دوبارہ معاہدے کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) انگلش کلب ووسسٹر شائیر نے آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد جادوگر اسپنر سعید اجمل کو دوبارہ معاہدے کی پیشکش کردی، سعید اجمل کا بولنگ ایکشن غیر قانونی ہونے پر انگلش کلب نے معاہدہ ختم کردیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر ووسٹر شائیر کرکٹ کلب نے دوسرا اور تیسرا کے ماہر جادوگر اسپنر سعید اجمل کو دوبارہ کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کیہے ۔

ووسٹر شائیر کلب کے ڈائیریکٹر اسٹیو روڈز نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2015ء کیلئے سعید اجمل سے دوبارہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔کلب ڈائیریکٹر کے مطابق سعید اجمل نے بھی دوبارہ ووسٹر شائیر کلب کیساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔