ای اسپورٹس کی دنیا کو مل گیا ایک نیا سپر اسٹار!

منگل 10 فروری 2015 17:26

ای اسپورٹس کی دنیا کو مل گیا ایک نیا سپر اسٹار!

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) ای اسپورٹس کی دنیا کو مل گیا ایک نیا سپر اسٹار۔ جی ہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 سال کے ْسمیل حسن سید نے پاکستان کے لئے چین میں منعقدہونے والی ایشین چیمپیئن شپ میں اہم کردار ادا کرکے ای اسپورٹس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 15 سالہ سمیل نے اپنی ٹیم ’ایول جینئس‘ (ای جی) کوچینی ٹیم سے ڈیفنس آف دی اینشینٹ 2 (ڈوٹا 2) مقابلے کے دوران اس وقت مشکل حالات سے نکالا جب ٹیم تقریباً شکست سے دوچارہونیوالی تھی۔

(جاری ہے)

سمیل کی عمر 15 سال ہے اوروہ گزشتہ سال ہی امریکہ منتقل ہوئے تھے اور کھیل میں اپنی مہارت کی بنا پرشمالی امریکہ میں پہلے ہی تہلکہ مچاچکے ہیں اوروہیں انہیں ای اسپورٹس کی دنیا کی بڑی ٹیموں میں شمارکی جانے والی ٹیم نے منتخب کرلیا تھا۔ای جی کے کپتان کا کہنا ہے کہ سمیل کو ٹیم میں لینا ایک بڑا رسک تھا کیونکہ انہوں نے پہلے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہی رسک لینا ہمارے کام آیا اور شنگھائی میں ہونے والی ڈوٹا ایشین چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے جس کی انعامی رقم 1.2 ملین امریکی ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :