حکومت کا ملک بھر میں غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ

منگل 10 فروری 2015 18:44

حکومت کا ملک بھر میں غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء) حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں مقیم غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین اور کاروبار کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوؤں پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں مقیم غیر ملکیوں کے بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین کرنے اور ان کے ذرائع آمدن، کاروبار اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اہم مقامات پر مواصلاتی نظام موثر بنایا جائے جبکہ نادرا غیر ملکیوں کے اعداد و شمار صوبوں کو بھی دے۔