ورلڈ کپ 2015 ء میں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی‘ سعید اجمل،

اللہ پر یقین ہے میرے لئے بہتر ہوا تو ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیاجاسکتا ہوں ‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 10 فروری 2015 19:28

ورلڈ کپ 2015 ء میں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی‘ سعید اجمل،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ورلڈ کپ 2015 ء میں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی، اللہ پر یقین ہے میرے لئے بہتر ہوا تو ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیاجاسکتا ہوں۔ ان خیالات کااظہاردنیائے کرکٹ کے بہترین آف سپنرسعیداجمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاَانہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ 2015 ء میں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم اپ میچ جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے آنے والے میچز میں اس کے مثبت اثرات سامنے آئینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر ایک ماہ میں اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا مکمل فٹنس فارم بحال ہونے کے بعد ہی اپنی دستیابی ظاہر کروں گا اللہ پر مکمل یقین اور بھروسہ ہے جس نے مجھے اتنی عزت دی اور میرا ایکشن کلیئر ہوامیرے لئے بہتر ہوا تو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جاسکتا ہوں ۔مکمل طور پر ردھم میں واپس آنے کیلئے 10سے 15میچز کھیلنا ہونگے جس کے بعد ہی فارم میں واپس آکر پی سی بی کو اپنی دستیابی ظاہر کروں گا َ۔

ورلڈ کپ 2015 ء میں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی‘ سعید اجمل،

متعلقہ عنوان :