Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل (بدھ) کراچی پہنچیں گے

منگل 10 فروری 2015 22:56

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل (بدھ) کراچی پہنچیں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل (بدھ) کراچی پہنچیں گے۔ بعد ازاں سانحہ شکارپور میں جاں بحق افراد کے لواحقین تعزیت کے لئے شکارپور جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کل (بدھ) کراچی میں مختصر قیام کے بعد شکارپور جائیں گے جہاں وہ امام بارگاہ کربلا معلیٰ پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی موجود ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات