وارم اپ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جاری

بدھ 11 فروری 2015 10:53

وارم اپ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جاری

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وارم اپ میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ جاری ہے۔ جس میں انگلینڈ نے28.1اوورمیں 3وکٹوں کے نقصان پر135رنز بنالئے ہیں جبکہ روٹ33 رنز اور مورگن صفر رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلش بلے باز معین علی 4رنز پر احسان عادل ، ہیلس 31رنز پر آفریدی کی بال اور بیلنس 57 بنا کر یاسر شاہ کی بال کا نشانہ بنےکا نشانہ بنے تب ٹیم کا مجموعی سکور135تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسکوڈ میں کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی ،یونس خان،احمد شہزاد،عمر اکمل،محمد عرفان صہیب مقصود،احسان عادل، یاسر شاہ، سرفراز احمد،حارث سہیل،ویاب ریاض،سہیل خان ،ناصر جمشید اور راحت علی شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان مورگن،معین علی،بیلنس،انیڈرسن،بل،فن،راوی بوپارہ،بوراڈ،بٹلر،ہیلس جورڈن،روٹ ،ٹیلر،ٹریڈ وول اور ووکس شامل ہیں۔ ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی سے مطمئن ہوں ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں پورے اعتماد کیساتھ اتریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :