فلم ”ایک پہلی لیلا “کا کردار بہت مشکل تھا، سنی لیونی

بدھ 11 فروری 2015 11:37

فلم ”ایک پہلی لیلا “کا کردار بہت مشکل تھا، سنی لیونی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی ایک بار پھر اپنی نئی فلم” ایک پہلی لیلا “میں آنے والی ہیں، اداکارہ کے مطابق فلم میں انکا کردار بہت مشکل تھا۔سنی نے فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں کہا کہ یہ کردار انکے پچھلے کرداروں سے بہت مختلف ہے خاص طور پر اس میں بولی جانے والی زبان، جس کے لئے انہیں بہت محنت کرنا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی چیلنجگ رول تھا اور اس کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کے لئے انہیں کافی وقت لگا ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ انکی ٹیم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اگر وہ انکا ساتھ نہ دیتے تو ان کے لئے یہ کردار نبھانا ناممکن ہوتا۔بابی خان کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم، ایک پہلی لیلا 10 اپریل کو ریلز کی جائے گی۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں جے بھانوشالی، رجنیش دگل اور راہل دیو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :