فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو اسے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ گلوکارہ رابی پیرزادہ

بدھ 11 فروری 2015 12:11

فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو اسے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ‘ گلوکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) مایہ ناز گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلوکاری ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے اور ہر فنکار کبھی کامیاب بھی نہیں ہوتا مگر فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو اسے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ شارٹ کٹ تلاش کرتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ اگر انسان کسی بھی کام کو محنت اور لگن سے کرے تو اسے کامیابی ضرور ملتی ہے ۔

میں گلوکاری کے ساتھ اپنا کارروبار بڑی کامیابی سے چلا رہی ہوں کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں فنکار کے لئے ذاتی کارروبار نہایت ضروری ہے ۔ اگر عروج ہے تو زوال بھی آنا ہوتا ہے ۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری نظر میں سب برابر ہیں،تمام سینئر گلوکاروں کا دل سے احترام کرتی ہوں ۔