8 رکنی قومی ٹیم 22ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 11 فروری 2015 12:18

8 رکنی قومی ٹیم 22ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء)8 رکنی قومی ٹیم 22ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، دو روزہ چیمپئن شپ کل جمعرات سے ایران کے شہر تہران میں شروع ہوگی ، 8 رکنی ٹیم نوکر حسین، سمیع اللہ، محمد جعفر، محمد اکرم، محبوب علی، محمد نواز، محمد ساجد اور سمیرا طیبہ شامل ہیں ‘ پاکستان واپڈا کے سمیع اللہ کو ابھی تک ویزہ جاری نہیں ہوا،قومی کوچ اصغر گل نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ کے دوران بھر پور محنت کی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سمیع اللہ کو بھی ویزہ جلد مل جائے گا اور وہ بھی ٹیم کا حصہ بننے گئے-