امریکی نیوز چینل این بی سی نے غلط بیانی پر اپنے اینکر کو چھ ماہ کے لیے معطل کردیا

بدھ 11 فروری 2015 12:37

امریکی نیوز چینل این بی سی نے غلط بیانی پر اپنے اینکر کو چھ ماہ کے لیے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء)امریکی نیوز چینل این بی سی نے اپنے میزبان برائن ولیمز کو عراق میں فائرنگ کی زد میں آنے کی جھوٹی کہانی سنانے کے اعتراف کے بعد معطل کر دیا ہے۔این بی سی کا کہنا ہے کہ برائن ولیمز اس ’ناقابل معافی‘ عمل کے لیے چھ ماہ تک معطل رہیں گے اور اس دوران انھیں تنخواہ نہیں ملے گی۔اس سے قبل برائن ولیئمز نے عراق میں خود پر ہونے والی فائرنگ کے غلط دعوے پر اپنے کام سے عارضی طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے بھی قبل گذشتہ ہفتے بدھ کو انھوں نے براہ راست پروگرام کے دوران اس پر معافی طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ ولیئمز نے دعویٰ کیا تھا کہ 2003 میں ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد اسے اتارنا پڑا تھا۔تاہم امریکہ کے اعلی حکام نے اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک فوجی نے لکھا: ’معاف کرنا، لیکن مجھے نہیں یاد پڑتا کہ تم اس ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔برائن ولیمز اس واقعے کو اکثر دہراتے رہتے تھے لیکن اب وہ ’دھندلی یادداشت‘ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

’میں نے 12 سال پرانا واقعہ سناتے ہوئے غلطی کی۔ میں اس پر معذرت کرتا ہوں‘انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ میں نے 12 سال پرانا واقعہ سناتے ہوئے غلطی کی۔ میں اس بارے میں معذرت کرتا ہوں۔ میں نے کہا تھا کہ میں اس جہاز میں سفر کر رہا تھا جس پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔ درحقیقت میں اس سے پچھلے جہاز میں سوار تھا۔‘این بی سی نیوز پریزیڈنٹ ڈیبورا ٹرنیس نے کہا کہ ولیمز نے عراق جنگ کے واقعات کی ’غلط ترجمانی‘ کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ’یہ واضح ہو گیا ہے کہ برائن نے دوسری مواقع اور جگہوں پر اس کہانی کو کہتے ہوئے ایسا ہی کیا۔ یہ غلط ہے اور برائن جیسے عہدے کے لیے قطعی نامناسب ہے۔‘ این بی سی کے یونیورسل چیف ایگزیکیوٹیو سٹیون برک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ولیمز نے این بی سی پر لاکھوں امریکیوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔’ان کی حرکتیں ناقابل معافی ہیں اور ان کی معطلی سخت لیکن مناسب ہے۔