امریکہ کا بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے بعد نئی سائبر سیکورٹی ایجنسی بنانے کا فیصلہ

بدھ 11 فروری 2015 13:23

امریکہ کا بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے بعد نئی سائبر سیکورٹی ایجنسی بنانے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) امریکہ نے بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے بعد نئی سائبر سیکورٹی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی انسداد دہشت گردی کی کو آرڈینیٹر لیزا موناکو نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سینٹر نامی ادارہ انٹرنیٹ پر نظر رکھے گا اور کسی ممکنہ خطرے کی پیشگی اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کریگا۔ نیشنل سیکورٹی ایجنسی، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے اپنے اپنے سائبر سیکورٹی سیل ہیں اور یہ نئی ایجنسی ان تمام اداروں کے درمیان رابطوں کا کام کرے گی -

متعلقہ عنوان :