برصغیرکے باؤلرز کو آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی پچوں کامقابلہ کرنے کے لیے فٹنس پرتوجہ دینی ہوگی:وسیم اکرم

بدھ 11 فروری 2015 14:04

برصغیرکے باؤلرز کو آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی پچوں کامقابلہ کرنے کے ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولروں سے کہاہے کہ اگر انھیں آسٹریلیا میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔ آئی سی سی کو لکھے گئے اپنے کالم میں سابق کپتان نے کہاکہ برصغیرسے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولروں کو آسٹریلیااورنیوزی لینڈ کی پچوں میں اپنی فٹنس برقراررکھنے کے لیے اضافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ وہی ہے جتنی آپ تیاری کرتے ہیں اس لیے اپنے آپ کو فٹنس کے ساتھ ساتھ سخت محنت اور تحمل کا مظاہرہ کریں،انھوں نے کہاکہ میرامقصد خوف دلانانہیں لیکن ورلڈکپ بولروں کے لیے خصوصاً برصغیر کے بولروں کے لیے سب سے بڑاچیلنج ہے۔ سابق کپتان نے لکھا ہے کہ انھیں آسٹریلیا کی پچوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی فٹنس درکارہوتی ہے اور اس کے لیے میرامطلب ہے کہ انھیں مضبوط کمر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

1992ورلڈکپ کے چمپیبن وسیم اکرم نے کہاکہ اس ورلڈکپ میں 18وکٹیں اپنی فٹنس کے لیے سخت محنت کے باعث حاصل کی تھی،ایک دن بھی میں نے تھکاوٹ محسوس نہیں کی اور عمران خان کی جانب سے ہماری ہمت افزائی ناقابل یقین تھی، میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ میں فائنل میں جادوئی بولنگ ورلڈکپ میں کامیابی کی بنیاد تھی میں نے بولنگ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی جس کے باعث میں چاند پر پہنچاہواتھا۔