کوئٹہ،اے این پی کے رہنما حضرت افغان اورحضرت علی کاکڑکا اجمل خٹک کو پانچویں برسی پر شاندار خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت

بدھ 11 فروری 2015 19:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات حضرت افغان اورپارٹی کے سینئرکارکن حضرت علی کاکڑنے بزرگ قوم دوست اصول پرست قائداجمل خان خٹک کوان کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی شاندارقومی ،وطنی ،سیاسی ،ادبی اور جمہوری خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے فخرافغان باچاخان اوررہبرتحریک خان عبدالولی خان کی تاریخی قوم دوست جمہوری جدوجہد اورعظیم ورثے کی عملی محافظ اورمسلسل جہدکارکی حیثیت سے ملکی وعلاقائی سیاسی صورتحال کے تناظرمیں قوم وخطے کی مثبت سیاسی رہنمائی وحقیقی نمائندگی کابھرپورکرداراداکیاان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں جاری ہونیوالے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مرحوم نے ملکی سیاست میں مثبت جمہوری رویوں اوربرداشت کے رحجان کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہردوراورہرقسم کے حالات میں شعوری بنیادوں پرسیاسی کارکنوں کوطالع آزمامنفی عزائم کے مالک عناصرکی بیخ کنی کیلئے مزاحمت کی جدوجہد کاسرچشمہ بھی رہااورملک میںآ مریتی ادوارکے خاتمے اورحقیقی وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے قیام کیلئے بیش بہاقربانیاں قیدوبند کی صوبتیں اورجلاوطنی مرحوم رہنماء کی مصمم قوت ارادی کمزورنہ کرسکی اورمراعات ومفادات کے بل بوتے پرسیاست کرنے کی بجائے کردارکے بدولت ہی عظیم وامتیازی مقام حاصل کرکے تاریخ میں امرہوگئے آج اس عظیم رہنماء کی عظیم اصولی جدوجہد ناصرف ہمارے لئے باعث فخرہے بلکہ ہم ان کی جدوجہد کومشعل راہ بناتے ہوئے مفادات کی رومیں بے جانے اورچاپلوسی کے ذریعے مصنوعی خواہشات کی تکمیل کی بجائے حقیقی نظریاتی جدوجہد کاپاسباں بن کرتجدیدعہدکرناہوگا۔