فیفاکا 2018ء میں شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں جوائنٹ کوالیفکیشن کے پہلے راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان

جمعرات 12 فروری 2015 11:48

فیفاکا 2018ء میں شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں جوائنٹ کوالیفکیشن کے پہلے ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے 2018ء میں شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں جوائنٹ کوالیفکیشن کے پہلے راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی ٹیم یمن سے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر مقابلہ کرے گی۔ میگا ایونٹ کی میزبانی روس کرے گی جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ اعلان کردہ ڈراز کے مطابق ساری ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

فرسٹ لیگ میچز 12 مارچ جبکہ سیکنڈ لیگ میچز 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم یمن کے مدمقابل ہو گی۔ بھارتی ٹیم نیپال کے مدمقابل ہو گی، منگولیا کی ٹیم تیمور لیسٹے کے آمنے سامنے ہو گی، کمبوڈیا کی ٹیم ماکو کے مدمقابل ہو گی، چائنیز تائپے اور برونائی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سری لنکن ٹیم بھوٹان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ سیکنڈ راؤنڈ ڈراز کا اعلان رواں برس 11 اپریل کو ہوں گے