وارم اپ میچز میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ‘ باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے ‘مصباح الحق

جمعرات 12 فروری 2015 11:48

وارم اپ میچز میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ‘ باؤلنگ اور بیٹنگ ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ وارم اپ میچز میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ‘ باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کیخلاف جوش و جذبہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اچھی پرفارمنس پیش کریں گے،ورلڈ کپ کے وارم اپ میچزمیں قومی ٹیم کی کامیابی اور ٹیم کے فارم میں آنے سے شائقین کرکٹ کے چہرے خوشی سے کھل گئے، فینز نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اسی طرح کی کارکردگی پیش کرے گی۔