بیلجم میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو طویل قید کی سزائیں سنادی گئیں

جمعرات 12 فروری 2015 11:51

بیلجم میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو طویل ..

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) بیلجیم کی عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو طویل قید کی سزائیں سنادی گئیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطا بق ”شریعہ فار بیلجیم“ نامی گروپ کے سربراہ کو بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی مجموعی طور پر استغاثہ نے چھیالیس مسلمانوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تاہم ان میں سے صرف نو ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیش کاروں کے مطابق دیگر ملزمان شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ جنوری میں بھی بیلجیم کی پولیس نے ایک مبینہ اسلامی گروپ کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے دوران دو مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ‘ تیرہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :