نیدر لینڈزمیں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کا بازار لگ گیا

جمعرات 12 فروری 2015 12:26

نیدر لینڈزمیں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کا بازار لگ گیا

نیدر لینڈز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کے سب سے زیادہ تحائف دیئے جاتے ہیں، نیدر لینڈز میں دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا بازار لگ گیا،محبت کے اظہار کا دن چودہ فروری قریب آگیا،ویلنٹائن ڈے پر دنیا بھر میں محبت کرنے والے ایک دوسرے کو سرخ گلاب دیں گے۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز میں دنیا کی سب سے بڑی پھولوں کی مارکیٹ سجی ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں پھول یورپ اور دیگر ممالک کو بھیجے جار ہے ہیں۔ جرمنی،برطانیہ،فرانس،اٹلی اور روس سرخ گلاب کے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔