مدیحہ شاہ کا اپنی ساتھی فنکاراؤں کو جلد شادی کا مشورہ

جمعرات 12 فروری 2015 12:31

مدیحہ شاہ کا اپنی ساتھی فنکاراؤں کو جلد شادی کا مشورہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)لالی وڈکی کئی یادگار فلموں کی فنکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی ساتھی فنکاراؤں کو جلد شادی کا مشورہ دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس خوبصورت رشتے کو انجوائے کرنا چائیے ۔ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیاداکارہ مدیحہ شاہ اپنے شوہر پاکستانی نزاد کینیڈین بزنس مین جاوید اقبال کے ہمراہ لاہور کے ایک مقامی ہال میں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لیے آئیں تو انکی ساتھیوں اور فیملی نے دونوں کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مدیحہ شاہ نے اپنی غیر شادی شدہ فنکارواں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور رخصتی سے نہ ڈریں۔ مدیحہ شاہ نے بتایا کہ ان کی جانب سے ارینج جبکہ دولہا کی جانب سے لو میرج ہے ۔دولہا جاوید اقبال کا کہنا ہے مدیحہ باشعور ہے انکی طرف سے مدیحہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ مدیحہ کہتی ہیں کہ شادی کے بعد اچھے اور مخصوص پراجیکٹس پر کام جاری رکھیں گی ۔مدیحہ شاہ کی نئی زندگی کے سفر کے لیے شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔